معروف صحافی ونود دُوا کا انتقال

ان کی اہلیہ چینا دُوا کا انتقال 11 جون کو کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے ہوا تھا۔ دُوا ملک کے ٹیلی ویژن صحافیوں کی پہلی نسل کے معروف ناموں میں سے ایک تھے۔

نئی دہلی: معروف صحافی ونود دُوا کا ہفتہ کو یہاں اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 67 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں ہیں۔ دُوا کی بیٹی ملیکا دُوا نے بتایا کہ ان کے والد کی شام تقریباً 4:30 بجے موت ہوگئی۔ان کی آخری رسومات کل سہ پہر یہاں لودھی قبرستان میں کی جائے گی۔

دُوا جنہیں جگر کے انفیکشن کی وجہ سے کچھ دن پہلے پرمانند اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گزشتہ پانچ دنوں سے اپولو اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ دُوا مئی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔

ان کی اہلیہ چینا دُوا کا انتقال 11 جون کو کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے ہوا تھا۔ایک خوش مزاج اور زندہ دل صحافی، دعا ملک کے ٹیلی ویژن صحافیوں کی پہلی نسل کے معروف ناموں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے دوردرشن، این ڈی ٹی وی اور سہارا نیوز چینل میں کام کیا۔ انہیں 1996 میں رام ناتھ گوئنکا جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ٹی وی صحافی تھے۔ انہیں 2008 میں منموہن سنگھ حکومت کے دور میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ دُوا نے ڈاکٹر پرنو رائے، بانی، این ڈی ٹی وی کے ساتھ، دوردرشن پر ایک طویل انتخابی تجزیہ پروگرام پیش کیا۔

1985 میں حکومت کے وزراء سے براہ راست سوالات کا پروگرام ‘جن وانی ‘ پیش کیا۔ دُوا 11 مارچ 1954 کو پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان سے دہلی آیا تھا۔ انہوں نے دہلی کے ہنس راج کالج سے گریجویشن مکمل کی اور دہلی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button