مقبوضہ کشمیر میں مہاراج گلاب سنگھ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا:جتیندر

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کو کہا کہ اس حکومت کا اگلا قدم پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں ریاست جموں و کشمیر کے بانی مہاراج گلاب سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا ہوگا۔

جموں: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کو کہا کہ اس حکومت کا اگلا قدم پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں ریاست جموں و کشمیر کے بانی مہاراج گلاب سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر سنگھ نے کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور میں مہاراج گلاب سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ لکھن پور میں مہاراجہ گلاب سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی پورے جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی دن اور ڈوگروں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے جس کا گزشتہ ستر سالوں سے انتظار تھا۔

وزیر نے کہا کہ اس تقریب نے سب کو جوڑا ہے کیونکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کرنے یہاں آئے ہیں۔

جموں و کشمیر کے اس وقت کے ڈوگرہ حکمرانوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اس وقت کی شاہی ریاست ترقی کے لحاظ سے سب سے بڑی اور ترقی یافتہ تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button