ملکہ الزبتھ کی تخت نشینی کی پلاٹینم جوبلی‘ سلمان رشدی کو اعزاز

ممبئی نژاد مصنف سلمان رشدی کا نام 40پیشہ ور اور ہندوستانی نژاد مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ملکہ ایلزبتھ کی تخت نشینی کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر اعزازسے نوازا جائے گا۔

لندن: ممبئی نژاد مصنف سلمان رشدی کا نام 40پیشہ ور اور ہندوستانی نژاد مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ملکہ ایلزبتھ کی تخت نشینی کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر اعزازسے نوازا جائے گا۔

رشدی کو شعبہ ادب میں ان کی خدمات کے لیے ”کمپانین آف آنر“ ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔اس کلب کے محض 65 ارکان ہیں۔ یہ فہرست ملکہ ایلزبتھ دوم کی برطانیہ کو 70سالہ خدمات کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر کل رات جاری کی گئی۔

”ایسی نامور کمپنی میں شمولیت باعث افتخار ہے۔“ 74سالہ مصنف نے یہ بات کہی جس کے خلاف30سال قبل متنازعہ ناول ”شیطانی کلمات“ کے لیے ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے فتویٰ جاری کیا تھا۔

کمپانین آف آنر خصوصی ایوارڈ ہے جو آرٹس، سائنس، طب کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے لیے عطا کیا جاتا ہے۔ بہت کم لوگوں کو اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور جان میجر کے علاوہ معروف ماہرطبیعات اسٹیفن ہاکن کو عطا کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button