ملک بھر میں 25 جنوری کو قومی یوم سیاحت کا اہتمام: مرکزی وزیر کشن ریڈی

قومی یوم سیاحت کے حصہ کے طور پر مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت بھی پوچم پلی میں جو دنیا کا سب سے بہتر ٹورازم موضع ہے اور یہ ضلع نلگنڈہ میں واقع ہے، خصوصی پروگرام منعقد کرے گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اتوار کے روز کہا کہ25 جنوری کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر قومی یوم سیاحت کا اہتمام کیا جائے گا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر نامپلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے آئندہ سال25 جنوری کو ملک گیر سطح پر قومی یوم سیاحت (نیشنل ٹورازم ڈے) منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی یوم سیاحت کے حصہ کے طور پر مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت بھی پوچم پلی میں جو دنیا کا سب سے بہتر ٹورازم موضع ہے اور یہ ضلع نلگنڈہ میں واقع ہے، خصوصی پروگرام منعقد کرے گی۔

اس پروگرام کے حصہ کے طور پر ملک بھر میں 75 اہم سیاحتی مقامات پر قومی یوم سیاحت پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ان مقامات میں اجنتا، ہمپی، گولکنڈہ، تاج محل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ان یادگاروں کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے مزید کہا کہ آزادی کا امرت مہااتسو کے حصہ کے طور پرمرکز نے سنکرانتی فیسٹول کے موقع پر تمام ریاستوں میں پتنگ بازی اور رنگولی تہوار منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے پتنگیں بنانے والوں پر زور دیا کہ وہ مجاہدین آزادی کی تصاویر اور آزادی کا امرت مہا اتسو کی تصاویر کے ساتھ پتنگ بنائیں۔کشن ریڈی نے رنگولی تہوار میں حصہ لینے والوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے رنگولی کے ڈیزائن کو خصوصی ایپ پر اپ لوڈ کریں۔ اس ایپ کو یکم جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button