ملک میں کووِڈ19 کے فعال کیسس میں کمی

8 بجے صبح جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ 573 تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,91,700 ہوگئی ہے۔ فعال کیسس گھٹ کر 22,02,472 ہوگئے ہیں جو جملہ کیسس کا 5.46 فیصد ہیں۔

نئی دہلی: ایک ہی دن میں 2,86,384 نئے کورونا کیسس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووِڈ 19 کیسس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,03,71,500 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت ِ صحت کی جانب سے آج جاری کردہ اعدادوشمار میں یہ بات بتائی گئی۔

8 بجے صبح جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ 573 تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,91,700 ہوگئی ہے۔ فعال کیسس گھٹ کر 22,02,472 ہوگئے ہیں جو جملہ کیسس کا 5.46 فیصد ہیں۔

کووِڈ 19 سے شفایابی کی قومی شرح گھٹ کر 93.33 فیصد ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ 19 کے فعال کیسس کی تعداد میں 20,546 کیسس کی کمی آئی ہے۔

مثبت ہونے کی یومیہ شرح 19.59 فیصد درج کی گئی ہے جبکہ ہفتہ واری پازیٹیویٹی شرح 17.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3,76,77,328 ہوگئی ہے اور شرح اموات 1.22 فیصد درج کی گئی ہے۔

ملک میں اب تک کووِڈ 19ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 163.84 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button