ملک کیلئے آئندہ25 سال اہمیت کے حامل: کشن ریڈی

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کیلئے آئندہ25 سال کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

آج ضلع رنگاریڈی کے چیگورنامی مقام پر گلوبل ایس اے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2047 تک ملک میں نوجوانوں کی تعداد میں کمی آنے کا امکان ہے۔

ایسے میں ملک کو وشوا گرو بنانے کیلئے آئندہ 25سال کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے بہترین استفادہ کرتے ہوئے ہندوستان کو تمام شعبوں میں ترقیافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے عوام کو گھر کے سامنے15 / اگست کو قومی پرچم لہرانے کا مشورہ دیا۔ اس پروگرام میں فلم اداکارہ کروتی شیٹی،ہر ٹفیلنس انسٹیٹیوٹ کے گائیڈ کملیشپاٹل، ایم جی آئی ای پی یونیسکو کے ڈائرکٹر اننت دورآپا و دیگر موجود تھے۔

Back to top button