ممتابنرجی کے خلاف درج ایف آئی آر کا مجید میمن دفاع کریں گے

واضح رہے کہ ممتا نے اپنے ممبئ دورے میں بالی ووڈ شخصیات اور دیگر کارکنوں اور دانشوروں سے ملاقات کی تھیں۔

ممبئی: مشہور فوجداری وکیل اور این سی پی کے سینئر لیڈر مجید میمن مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ممبئی میں قومی ترانے کی مبینہ توہین کے معاملے میں ان کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ ممتا نے اپنے ممبئ دورے میں بالی ووڈ شخصیات اور دیگر کارکنوں اور دانشوروں سے ملاقات کی تھیں۔

اس دوران منعقدہ ایک تقریب میں قومی ترانہ کی نغمہ سرائی کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے مبینہ طور پر قومی ترانے کی توہین کی تھی۔

بی جے پی نے ان کے خلاف ممبئ کے ایک تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کیا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button