ممتا بنرجی کو سمن جاری قومی ترانہ کی توہین کا الزام

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر 2021ء میں شہر کے اپنے دورہ کے موقع پر قومی ترانہ کی بے حرمتی کی تھی۔ وہ جس تقریب میں شریک تھیں اس میں جب قومی ترانہ بجایا گیا تو وہ اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑی نہیں ہوئی تھیں۔

ممبئی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو آج ممبئی کی ایک عدالت نے 2 مارچ کو حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر 2021ء میں شہر کے اپنے دورہ کے موقع پر قومی ترانہ کی بے حرمتی کی تھی۔ وہ جس تقریب میں شریک تھیں اس میں جب قومی ترانہ بجایا گیا تو وہ اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑی نہیں ہوئی تھیں۔

عدالت نے کہا کہ اگرچہ کہ ممتا بنرجی ایک چیف منسٹر ہیں، لیکن ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کسی کی منظوری لینا ضروری نہیں اور اس میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے، کیوں کہ وہ سرکاری فرائض انجام نہیں دے رہی تھیں۔

ممبئی بی جے پی یونٹ کے کارکن وویکا نند گپتا نے دسمبر 2021ء میں ممتا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button