منورفاروقی کا جنوری میں کولکتہ میں نیاشو

آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم ’بک مائی شو‘ کے بموجب ٹکٹس کی شرح 799 روپئے ہے جو تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔ ہفتہ کی شام کامیڈین نے ممبئی کے وائی بی چوان سنٹر میں پرفارم کیا۔

ممبئی: اسٹانڈپ کامیڈین منورفاروقی نے جنوری میں کولکتہ میں پرفارم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس کامیڈین کو گذشتہ ماہ بنگلورو میں شو کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ بعض دایاں بازوتنظیموں نے احتجاج کیاتھا۔ کامیڈین نے ہفتہ کی شام ٹوئٹر پرٹکٹ بکنگ کیلئے لنک شیئر کیا۔ ان کا 2گھنٹوں کا کامیڈی شو ’دھن دھو‘ 16 جنوری کو ہوگا۔

آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم ’بک مائی شو‘ کے بموجب ٹکٹس کی شرح 799 روپئے ہے جو تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔ ہفتہ کی شام کامیڈین نے ممبئی کے وائی بی چوان سنٹر میں پرفارم کیا۔ قبل ازیں منورفاروقی کے کئی شو منسوخ ہوگئے تھے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button