منی پور میں جنتادل امیدوار فائرنگ میں زخمی

منی پورمیں جہاں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے‘ تشدد جاری ہے۔ ہفتہ کی رات نامعلوم مسلح افرادنے جنتادل یو کے امیدوار کو گولی مارکر زخمی کردیا۔

امپھل: منی پورمیں جہاں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے‘ تشدد جاری ہے۔ ہفتہ کی رات نامعلوم مسلح افرادنے جنتادل یو کے امیدوار کو گولی مارکر زخمی کردیا۔

پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ جنتادل یو امیدوار کو موٹرسیکل پر سوار 2 شرپسندوں نے اس وقت گولی ماری جب وہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بعد اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ گھر واپس ہورہا تھا۔

زخمی امیدوار کو فوری خانگی ہسپتال لے جایا گیا۔ سیکوریٹی فورسس نے امپھل ایسٹ ڈسٹرکٹ میں تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

منی پور میں رائے دہی کا پہلا مرحلہ پیر کے دن ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button