شمال مشرق

منی پور کی سیول سوسائٹی امن کی یقین دہانی کرا رہی ہے: امیت شاہ

شاہ نے کہا کہ انہوں نے منی پور میں خواتین لیڈروں (میرا پیبی) کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور منی پور کے سماج میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو بھی دہرایا۔

امپھال: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو دعویٰ کیا کہ منی پور کی سیول سوسائٹی سمیت مختلف گروپ امن کے حق میں ہیں اور امن کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد

شاہ نے کہا کہ انہوں نے منی پور میں خواتین لیڈروں (میرا پیبی) کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور منی پور کے سماج میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو بھی دہرایا۔

ایک سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم پر شاہ نے کہا “منی پور میں خواتین لیڈروں (میرا پیبی) کے ایک گروپ سے ملاقات ہوئی۔ منی پور کے سماج میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو دہرایا۔ اس کے ساتھ ہی ہم ایک ساتھ مل کر ریاست میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

وزیرداخلہ نے کہا ’’آج امپھال میں مختلف سیول سوسائٹی کی تنظیموں کے اراکین کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے امن کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ہم مل کر منی پور میں معمولات زندگی کی بحالی کی راہ ہموار کرنے میں اپنا رول ادا کریں گے۔

شاہ نے پیر کو یہاں پہنچنے کے بعد منی پور میں 3 مئی سے جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لئے سلسلہ وار بات چیت کی۔ یہاں پہنچنے پرانہوں نے گورنر انوسویا یوکی اور منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ، کابینہ کے وزراء اور افسروں سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ریاستی افسروں نے بتایا کہ گورنر نے سماج کے تمام طبقات سے ملاقات کی جن میں خواتین کی مختلف تنظیموں کے قائدین، سیول سوسائٹیز اور نامور شخصیات شامل ہیں۔ مرکزی اور ریاستی قائدین اور عہدیداروں کے درمیان مشترکہ میٹنگوں میں حالات کو معمول پر لانے اور ریاست میں جلد از جلد امن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلیف کے اقدامات کو تیز کرنے اور پیٹرول، ایل پی جی گیس، چاول جیسی اشیائے ضروریہ کو عام لوگوں تک پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ہلاک شدگان کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے کا معاوضہ، پانچ لاکھ روپے ریاستی حکومت اور پانچ لاکھ روپے مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ افواہوں کو دور کرنے کے لیے بی ایس این ایل کی مدد سے ٹیلی فون لائنیں لگائی جائیں گی۔ امیت شاہ متاثرہ لوگوں سے ملنے کے لیے کچھ مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔