مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا میں پہلے مقام پر، کے ٹی آر کا طنز

کے ٹی آر نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈالر میں قوت خرید کی بنیاد پرایل پی جی کی قیمت دنیا میں ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔پٹرول کی قیمت کے معاملہ میں ہندوستان، دنیا میں تیسرے مقام کا حامل ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے پٹرولیم اشیااورایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر ایک مرتبہ پھر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر طنز کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں طنز کرتے ہوئے کہاکہ بالاخر وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا میں نمبرون مقام پر آگیا۔

انہوں نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈالر میں قوت خرید کی بنیاد پرایل پی جی کی قیمت دنیا میں ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔پٹرول کی قیمت کے معاملہ میں ہندوستان، دنیا میں تیسرے مقام کا حامل ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت کے معاملہ میں ہندوستان، دنیا میں آٹھویں مقام پر ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button