موسیقار بپی لہری کی آخری رسومات

 بپی کے مداحوں نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اور انہیں الوداع کیا۔ 69سالہ لہری نے منگل کی رات تقریباً 11.45 بجے کرٹیکیئر ہسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے بپا اپنے والد کی آخری رسومات کیلئے آج صبح امریکہ سے یہاں پہنچے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور موسیقار بپی لہری کی جمعرات کو ممبئی کے ولے پارلے واقع پون ہنس شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کے بیٹے بپا نے اگنی دی۔

 بپی کے مداحوں نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اور انہیں الوداع کیا۔ 69سالہ لہری نے منگل کی رات تقریباً 11.45 بجے کرٹیکیئر ہسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے بپا اپنے والد کی آخری رسومات کیلئے آج صبح امریکہ سے یہاں پہنچے۔

آخری رسومات میں الکا یاگنک، ودیا بالن، ایلا ارون، بھوشن کمار، میکا سنگھ، شان، کمار سانو، شکتی کپور، روپا گنگولی، امیتابھ بچن، آشا بھوسلے، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، اجئے دیوگن، اکشے کمار، کاجول، رانی مکھرجی، شبانہ اعظمی، راکیش روشن، بونی کپور، انیل کپور، نصرت بھروچا، انوپم کھیر، رتیش دیشمکھ، دھرمیندر، سنی دیول، اشوک پنڈت، ہنسل مہتا، پونم ڈھلون، جیکولین فرنانڈس سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button