تلنگانہ

والدین بچوں کو گاڑیاں دینے سے پہلے دو مرتبہ سوچیں: سجنار

تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گاڑیاں دیتے وقت دو مرتبہ سوچیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گاڑیاں دیتے وقت دو مرتبہ سوچیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
عوام کی توجہ کیلئے وہیکلس پر نوجوانوں کی کرتب بازی

انہوں ے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان کی لاپرواہی کے نتیجہ میں صبح میں چہل قدمی کیلئے جانی والی ماں اور اس کی بیٹی سڑک حادثہ کا شکار ہوکرہلاک ہوگئیں اوردیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم سجنارنے کہاکہ بنڈلہ گوڑہ جاگیر کے قریب سڑک کے کنارے جانے والے افراد کو تیز رفتار کار نے ٹکر دید ی۔

اس حادثہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سجنار نے والدین سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑیاں دینے سے پہلے دو مرتبہ سونچیں۔