حیدرآباد

ویڈیو: درگم چیرو میں ڈرون شو، سیاہ آسمان پر لیزر شو، مختلف تصاویر کا شاندار نظارہ

شہر کے پرسکون تفریحی مقام درگم چیرو کے پانیوں کے اوپر گہرا آسمان آج شام رنگارنگ روشنیوں میں نہا گیا۔ ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈے موسم نے تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب میں مزید جوش وخروش پیدا کردیا۔

حیدرآباد: شہر کے پرسکون تفریحی مقام درگم چیرو کے پانیوں کے اوپر گہرا آسمان آج شام رنگارنگ روشنیوں میں نہا گیا۔ ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈے موسم نے تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب میں مزید جوش وخروش پیدا کردیا۔

یوم تاسیس کی دہائی تقاریب کے حصہ کے طورپر سرکھشا دیوس کے طورپر درگم چیرو پر ڈرون شو کا اہتمام کیا گیا۔ ورلڈ ٹیک کی چمکتی روشنیوں اور درگم چیرو کیبل برج کے دوقابل ٹاورس نے پورے شو میں ایک پرفیکٹ اسکرین کا کام کیا۔

لیزر شو کے ذریعہ اسکائی ڈانس کا آغاز ہوا۔ بلٹ بنڈی اور ڈی جے تلو جیسے تلگو نغموں کی دھن بجائی گئیں۔

لیزر شعاعوں سے آسمان پر یوم تاسیس تلنگانہ کی دہائی تقاریب کا لوگو، ڈاکٹر امبیڈ کرکا شاندار مجسمہ، یادگارشہیدان، پولیس کا کمانڈ کنٹرول ٹاور، اختراعی انکوبیٹر ٹی ہب کی عمارت، کالیشورم پروجیکٹ سے بہتا پانی، تلنگانہ پولیس کا لوگو بنایاگیا جس کو دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے۔ حیدرآبادیوں کیلئے یہ شاندار بصری نظارہ تھا۔ اس شو میں کم وبیش 500 ڈرونس نے حصہ لیا۔