حیدرآبادسوشیل میڈیا

مہاتما گاندھی کے پاس قانون کی ڈگری تھی؟

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ریمارکس پر جس میں سنہا نے یہ کہا تھا کہ آیا مہاتما گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی؟ سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ چل پڑا ہے۔

حیدرآباد: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ریمارکس پر جس میں سنہا نے یہ کہا تھا کہ آیا مہاتما گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی؟ سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ چل پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار

تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آر ایس نے اس موقف پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ریاستی وزیر انڈسٹریز و بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ ”گوڈسے کو امن کا نوبل انعام دلانے کیلئے مستقبل میں اگر بی جے پی مہم شروع کرتی ہے تو انہیں اس بات پر کوئی حیرانی نہیں ہوگی“

ایک اور ٹوئٹ میں کے ٹی آر نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی سب واٹس ایپ یونیورسٹی کے گریجویٹس ہیں ٹی ایس ریڈ کو صدرنشین وائی ستیش ریڈی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔

جنہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ایک ویڈیو کلپ کو شیئر کیا اور کہا کہ جے اینڈکے، کے لیفٹیننٹ گورنر کہہ رہے ہیں کہ مہاتما گاندھی کے پاس کوئی ڈگری نہیں تھی۔

برائے مہر بانی کوئی ہے جو گورنر صاحب کی لاعلمی کو اجاگر کرسکے۔ مہاتما گاندھی بیرسٹر تھے اور انہوں نے یونیورسٹی کالج لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

ٹویٹراٹی نے جموں و کشمیر کے گورنر کے ریمارکس کو غلط قرار دیا۔ ٹوئٹر کے ایک صارف ناگر جنا دھرما وارایو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ذمہ داری میں ڈگری حاصل کرنا ہے۔