مہاراشٹرا

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات: مجلس کے دو امیدواروں کی برتری

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے کوپری حلقے میں آگے ہیں۔

مہاراشٹرا: اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اور ابتدائی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کے دو امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

اورنگ آباد ایسٹ سے مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل 23,549 ووٹوں کی اکثریت سے آگے ہیں۔

اسی طرح، شولاپور سٹی سنٹرل حلقے سے مجلس کے امیدوار فاروق مقبول دوسرے راؤنڈ میں 5,000 سے زائد ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی اتحاد بھی بڑی کامیابی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق، بی جے پی اتحاد (این ڈی اے) کو 147 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ایم وی اے اتحاد 84 نشستوں پر آگے ہے۔

حکومت بنانے کے لیے 145 نشستوں کی ضرورت ہے۔ اہم امیدواروں میں کولابا سے بی جے پی کے راہول نرویکر، بارامتی سے اجیت پوار، اور ورلی سے شیو سینا (یو بی ٹی) کے آدتیہ ٹھاکرے بھی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے کوپری حلقے میں آگے ہیں۔

مہاراشٹرا اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 288 ہے، اور نتائج شام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔