مہاراشٹرا اسمبلی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

سپریم کورٹ نے منگل کے دن مہاراشٹرا اسمبلی کو نوٹس جاری کی۔ یہ نوٹس بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کی درخواست پر جاری ہوئی جنہوں نے جولائی میں ایک سال کے لئے اسمبلی سے اپنی معطلی کو چیلنج کیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن مہاراشٹرا اسمبلی کو نوٹس جاری کی۔ یہ نوٹس بی جے پی کے 12  ارکان اسمبلی کی درخواست پر جاری ہوئی جنہوں نے جولائی میں ایک سال کے لئے اسمبلی سے اپنی معطلی کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزاروں کی طرف سے سینئر وکلاء ہریش سالوے‘ مکل روہتگی‘ نیرج کشن کول اور سدھارتھ بھٹناگر پیش ہوئے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے گزارش کی گئی کہ وہ ارکان اسمبلی کی معطلی کی قرارداد پر خط تنسیخ پھیردے یعنی اسے رد کردے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کی آئندہ سماعت 11 جنوری کو مقرر کی۔ درخواست میں استدلال کیا گیا کہ لوگوں کے ہجوم میں 12  ارکان اسمبلی کی شناخت کے لئے کس مواد پر انحصا رکیا گیا۔ مبینہ واقعہ کے ویڈیو فوٹیج میں لوگوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button