مہدی پٹنم میں کار کی پائپ لائن وال کو ٹکر

حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچااور حادثہ کی شدت کے نتیجہ میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے ساتھ ہی بڑے پیمانہ پر پانی کااخراج شروع ہوگیا۔

حیدرآباد: کار کی پائپ لائن وال کو ٹکر کے نتیجہ میں کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے راجندرنگر میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار سڑک کے قریب موجود پانی کے وال سے ٹکراگئی۔

شہر کے مہدی پٹنم سے آرام گھر جانے کے دوران پلر نمبر185کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچااور حادثہ کی شدت کے نتیجہ میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے ساتھ ہی بڑے پیمانہ پر پانی کااخراج شروع ہوگیا۔

یہ پانی سڑک پر جمع ہوگیا۔اطلاع کے ساتھ ہی واٹرورکس کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے اس پائپ لائن کی مرمت کا کام انجام دیا۔زخمی کار ڈرائیور کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ کار، دہلی کے رجسٹریشن نمبر والی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button