میتھالی بہت سے لوگوں کیلئے ایک تحریک ہے:وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو میتھالی راج کو بہت سے لوگوں کیلئے ایک تحریک قرار دیا اور لیجنڈری سابق ہندوستانی کپتان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو میتھالی راج کو بہت سے لوگوں کیلئے ایک تحریک قرار دیا اور لیجنڈری سابق ہندوستانی کپتان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔

1999 میں 16 سال کی عمر میں اپنا آغاز کرنے کے بعد میتھالی کا کیریر 4 مختلف دہائیوں میں تقریباً 23 سال پر محیط تھا جس کے دوران وہ ہندوستان اور اس سے آگے خواتین کے کھیل کی ترقی میں مرکزی کردار بن گئیں۔

اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں کھیلوں کے موضوع پر بات کرتے ہوئے مودی نے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑہ کا بھی ذکر کیا جن کا نام حالیہ دنوں میں سرخیوں میں رہاہے۔ اولمپک کھیلوں کے بعد بھی نیرج ایک کے بعد ایک کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔

وزیرعظم نے کہاکہ نیرج چوپڑہ نے Kuortane گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام ایک بار پھر روشن کیاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان کے نوجوان اسٹار ٹاپس سے لیکر کھیلوں کی دنیا تک نئے ریکارڈ قائم کرتے جارہے ہیں۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسے کھیل کا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہندوستان ہونے والا ہے جس کی شروعات صدیوں پہلے ہندوستان میں ہوئی تھی۔ یہ شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔ اس میں 180 سے زیادہ ملک حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button