میتھالی کی زندگی پر مبنی فلم ’شاباش مٹھو‘ کا ٹریلر جاری

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والی تجربہ کار کرکٹر میتھالی راج پر بننے والی بائیوپک ’شباش مٹھو‘ کا ٹریلر جاری ہوگیاہے۔

ممبئی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والی تجربہ کار کرکٹر میتھالی راج پر بننے والی بائیوپک ’شباش مٹھو‘ کا ٹریلر جاری ہوگیاہے۔

فلم 15 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ تاپسی پنو کی اداکاری والی اس فلم نے شائقین کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی کافی دلچسپی پیدا کی ہے۔20 جون کو وائکام18 کے ذریعہ جاری ہونے والے فلم کے آفیشل ٹریلر کے بعد شاباش میتو سوشل میڈیا یوجرس کیلئے ایک موضوع بحث بن گیاہے۔

ٹریلر ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں میں اسے تقریباً20 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی بلے باز مونا میشرم نے بھی فلم کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیاہے۔

مقامی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کُو ایپ پر فلم کا ٹریلر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’فلم میں اسے دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔ ٹریلر بہت ہی شاندار ہے۔ امید ہے کہ یہ فلم دیدی کی زندگی کی طرح دلچسپ اور دمدارر ہوگی۔ ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔

اگر آپ نے اسے ابھی تک نہیں دیکھاہے تو اسے یہاں دیکھیں۔‘ اس فلم کے ہدایت کار سریجیت مکھرجی ہیں اور اس کی کہانی پریا ایون نے لکھی ہے۔ میتھالی راج نے2019 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

انہوں نے89 ٹی20 بین الاقوامی میچوں میں جملہ2,364 رنز بنائے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی ہندوستانی کی طرف سے سب سے زیادہ ہیں۔ ساتھ ہی1999 میں 16 سال کی عمر میں ہندوستان کیلئے کھیلنا شروع کرنے والی میتھالی بھی اس کھیل کی عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button