میرا بائی چانو بی بی سی انڈین اسپورٹس وومین آف دی ایئر

ایوارڈ جیتنے کے بعد میرابائی نے بی بی سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اس وقت امریکہ میں ٹریننگ کر رہی ہوں۔ اس سال ہونے والے ایشین اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی ویٹ لفٹر سائکھوم میرابائی چانو کو ‘بی بی سی انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئر’ کے تیسرے ایڈیشن کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ میرا بائی نے 2021 میں اس وقت تاریخ رقم کی تھی جب وہ ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ویٹ لفٹر بنی تھیں۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد میرابائی نے بی بی سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "میں اس وقت امریکہ میں ٹریننگ کر رہی ہوں۔ اس سال ہونے والے ایشین اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔ ایک بار پھر میں بی بی سی انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئرایوارڈ سے نوازنے کے لیے بی بی سی انڈیا کا شکریہ اداکرتی ہوں۔”

نئی دہلی میں پیر کی رات اس ایوارڈز تقریب کی میزبانی کررہے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا "میرابائی چانو کو بہت بہت مبارکباد۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اس ایوارڈ کی حقدار فاتح ہیں۔ بی بی سی کے سوسال مکمل ہونے پر یہاں نئی دہلی میں ہونا اوراس موقع پر اتنی باصلاحیت ہندوستانی کھلاڑی کو اعزازسے نوازنا، جنہوں نے اس چینلجنگ حالات میں اتنا کچھ حاصل کیا، وہ بہت شاندار ہے۔ اس ایوارڈ تقریب میں کھیل، میڈیا، ثقافت اور سیاسی دنیا کی کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button