میرے بارے میں بائیڈن کیاسوچتے ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں : محمدبن سلمان

سعودی ولیعہد، نائب وزیراعظم اوروزیردفاع محمدبن سلمان نے بتایاکہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ آیا امریکی صدر جوبائیڈن ان کے بارے میں غلط فہمی کا شکارہیں یانہیں۔

ریاض: سعودی ولیعہد، نائب وزیراعظم اوروزیردفاع محمدبن سلمان نے بتایاکہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ آیا امریکی صدر جوبائیڈن ان کے بارے میں غلط فہمی کا شکارہیں یانہیں۔

اٹلانٹک کودیاگیاانٹرویوجس کی اشاعت جمعرات کوعمل میں آئی تھی۔ اس میں پرنس محمد بن سلمان نے بتایاکہ وہ چاہتے ہیں کہ واشنگٹن کے ساتھ ریاض کے دیرینہ تاریخی تعلقات کومستحکم بنایاجائے لیکن انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ صدر بائیڈن ان کے بارے میں غلط فہمی کا شکارہیں یا نہیں۔

انہوں نے بتایاکہ امریکی مفادات کے بارے میں سوچنا بائیڈن کی ذمہ داری ہے۔ امریکہ کے ساتھ ہمارے طویل تاریخی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب چاہتاہے کہ انہیں برقرار رکھتے ہوئے مستحکم بنایاجائے۔

انہوں نے بتایاکہ ہمارے سیاسی‘معاشی اورسیکیوریٹی مفادات ہیں جن میں دفاعی مفادات کے علاوہ تجارتی مفادات بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ہمیں ایک بڑا موقع فراہم ہواہے کہ ہم تمام امورکوآگے بڑھائیں اس بات کابھی قوی امکان ہے کہ ان میں انحطاط ہوسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ اگر آپ سعودی عرب سے دریافت کریں اس کا جواب یہ ہوگاکہ ہم تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارے داخلی امورمیں مداخلت کاانہیں کوئی حق نہیں ہے۔

یہ معاملہ ہم سے تعلق رکھتاہے اورکوئی بھی اس سلسلہ میں کچھ نہیں کرسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرآپ باورکرتے ہیں کہ آپ کے سماجی تعلقات اوراقدار بجاہوں اورمستحکم ہوں تو ہم پر دباؤ ڈالے بغیر آپ کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سعودی عرب G20میں شامل ایک ملک ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button