میونسپلٹی انتخابات میں ترنمو ل کانگریس کی شاندار جیت، بی جے پی کا صفایا

ترنمول کانگریس نے اس مرتبہ بی جے پی کے لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے گڑھ کانتی میونسپلٹی جس پر ان کے خاندان کا 40سال سے دبدبہ قائم ہے کو پر قبضہ کرلیا ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے 108میونسپلٹی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعدپارٹی قیادت نے اپنے ورکروں اور لیڈروں کو پیغام دیا ہے کہ تحمل کے ساتھ جیت کا جشن منائیں۔جلوس اور سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے 108میونسپلٹیوں میں سے 95فیصد میونسپلٹیوں میں بورڈ قائم کرنے کی پوزیشن میں پہنچ گئی ہے۔

2021کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کے شاندار جیت کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم میونسپلٹی انتخابات میں ترنمول کانگریس پر دھاندلی اور بوتھ پر قبضہ کرنے کے الزامات اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ آج صبح8بجے سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دوپہر میں ترنمول کانگریس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پارٹی ورکروں سے تحمل سے کام لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فتح کا جلوس نکالا نہ جائے۔صرف مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرے۔

فتح کے جشن میں عام لوگوں کی زندگی کو درہم برہم نہ کریں۔ پارٹی کارکنان کے نام پیغام میں پارٹی نے کہا کہ میونسپلٹی انتخابات سے قبل اور بعد میں منفی اور تنقیدوں کا پارٹی کوسامنا ہے۔اس لئے ان منفی تبصروں پر توجہ نہ دیں۔جیتنے والی ٹیم اور قیادت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ایسا کوئی نہ قدم نہ اٹھائیں جس سے لوگوں کی امیدیں ٹوٹے۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے اس مرتبہ بی جے پی کے لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے گڑھ کانتی میونسپلٹی جس پر ان کے خاندان کا 40سال سے دبدبہ قائم ہے کو پر قبضہ کرلیا ہے۔ تاہم دارجلنگ میں نوتشکیل شدہ جماعت ہمرو نے دارجلنگ میں شاندار جیت حاصل کرکے پہاڑی علاقے کی سیاسی رخ کو تبدیل کردیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button