میٹرو اسٹیشن کی پٹریوں پر نوجوان کی ہلچل

اس نوجوان کو دیکھتے ہی چوکس عہدیداروں کو تقریبا ایک گھنٹہ تک ایک ہی ٹریک پر ٹرین چلانے پر مجبور ہونا پڑا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے میٹرو اسٹیشن کی پٹریوں پر ایک نوجوان نے ہلچل مچادی۔

یہ نامعلوم نوجوان سکندرآباد ویسٹ۔جے بی ایس روٹ کے ریلوے ٹریک پر دیکھا گیا۔ اس نوجوان کو دیکھتے ہی چوکس عہدیداروں کو تقریبا ایک گھنٹہ تک ایک ہی ٹریک پر ٹرین چلانے پر مجبور ہونا پڑا۔

بالاخر کافی کوششوں کے بعد میٹرو ریل کے اسٹاف نے اس نوجوان کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور اسے مشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

بعد ازاں میٹرو کے حکام نے معمول کی سرگرمیوں کو بحال کیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button