میٹرو ریل مسافرین کیلئے ”سوپر سیور میٹرو ہالی ڈے کارڈ“ کی اجرائی

ایم ڈی و سی ای او میٹرو ریل حیدرآباد لمیٹیڈ و ایل اینڈ ٹی کے وی بی ریڈی نے آج میٹرو ریل اسٹیشن امیر پیٹ میں ”سوپر سیور میٹرو ہالی ڈے کارڈ“ کی اجرائی عمل میں لائی۔

حیدرآباد: ایم ڈی و سی ای او میٹرو ریل حیدرآباد لمیٹیڈ و ایل اینڈ ٹی کے وی بی ریڈی نے آج میٹرو ریل اسٹیشن امیر پیٹ میں ”سوپر سیور میٹرو ہالی ڈے کارڈ“ کی اجرائی عمل میں لائی۔

اس کارڈ کی قیمت صرف59 روپئے رکھی گئی ہے۔ اس کارڈ کے ذریعہ میٹرو ریل کے مسافرین تمام تعطیلات جس میں عید و تہوار‘ دوسرا ہفتہ‘ چوتھا ہفتہ اور اتوار جملہ 100 یوم ریل کے ذریعہ سفر کرسکتے ہیں۔

اس کارڈ کی فروخت کاآغاز اگادی تہوار 2اپریل سے ہوگا۔کے وی بی ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میٹرو ریل کے مسافرین اس سوپر سیور کارڈ کے ذریعہ سفر کی خوشی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر لکی ڈرا کا انعقاد کیاگیا۔ پہلا انعام ٹی وی ستیش کو حاصل ہوا۔ دوسرا انعام اے سی روزی کو اور تیسرا انعام وی واپرامیت کو حاصل ہوا۔ چوتھا انعام A22 سیمسنگ گائتری کو اور پانچواں انعام میکرو اوون ٹی ایس مورتی کو حاصل ہوا۔

انعام حاصل کرنے والے ان مسافرین نے میٹرو ریل کے ذریعہ سفر کیا تھا۔ اس موقع پر سٹی آپریشن ہیڈ فرازو کرونا کر ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button