میڈ اِن انڈیا ڈورنیر طیارہ کی پہلی کمرشیل پرواز

سرکاری ایرلائن‘ الائنس ایر ملک کی پہلی کمرشیل ایرلائن بن گئی ہے جس نے ہندوستان میں بنا طیارہ سیول آپریشنس کے لئے استعمال کیا۔ اب تک ڈورنیر 228 طیارے صرف مسلح افواج استعمال کرتی رہی ہیں۔

ڈبرو گڑھ: الائنس ایر کے میڈ اِن انڈیا ڈورنیر 228 طیارہ کو اس کی پہلی کمرشیل پرواز کے لئے منگل کے دن ڈبرو گڑھ۔ پاسی گھاٹ روٹ پر استعمال کیا گیا۔ مرکزی وزرا جیوتر آدتیہ سندھیا اور کرن رجیجو اس میں سوار تھے۔ یہ دونوں سینئر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ آسام کے ڈبرو گڑھ کے موہن پور ایرپورٹ سے پڑوسی ریاست اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ جانے کے لئے طیارہ میں سوار ہوئے۔ سرکاری ایرلائن‘ الائنس ایر ملک کی پہلی کمرشیل ایرلائن بن گئی ہے جس نے ہندوستان میں بنا طیارہ سیول آپریشنس کے لئے استعمال کیا۔ اب تک ڈورنیر 228 طیارے صرف مسلح افواج استعمال کرتی رہی ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button