تلنگانہ

مودی کے دورہ سے قبل راماگنڈم فرٹیلائزر پلانٹ میں امونیا گیس کا اخراج

عہدیدار، اس واقعہ پر فکر مند ہیں کیونکہ وزیراعظم 12نومبر کو اس فیکٹری کو قوم کے نام معنون کریں گے۔

حیدرآباد: راما گنڈم فرٹیلائزر پلانٹ میں کھاد کی پیداوار ایک بار پھر رک گئی ہے۔ پائپ لائن سے امونیا گیس کے اخراج کے باعث حکام نے یوریا کی پیداوار روک دی۔

حکام نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم کے دورہ سے دو دن قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعظم مودی 12نومبر کو راما گنڈم فرٹیلائزر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

عہدیداروں نے بحالی کے کام شروع کردیئے ہیں۔سالانہ مرمت کے کاموں کی تکمیل کے بعد اگرچہ کہ اس فیکٹری میں پیداوار کے کام شروع کئے گئے تھے تاہم مختصر وقت میں ہی یہ واقعہ پیش آیا۔

عہدیدار، اس واقعہ پر فکر مند ہیں کیونکہ وزیراعظم 12نومبر کو اس فیکٹری کو قوم کے نام معنون کریں گے۔

ادھر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مودی کے دورہ کے پس منظر میں کئے گئے دیکھ بھال کے کاموں کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ان کاکہنا ہے کہ فیکٹری میں گیس کا اخراج کوئی نئی بات نہیں ہے۔