نائیجیریا کے آئیل ریفائنری میں دھماکہ،100 افراد جل کر ہلاک

صوبائی کمشنر برائے پٹرول گڈلک اوپیا کے مطابق، جمعے کے روز ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں سو افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔

نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں ایک نا جائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہونے سے سو افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی کمشنر برائے پٹرول گڈلک اوپیا کے مطابق، جمعے کے روز ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں سو افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔

پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال نائیجیریا میں حکومتی کوششوں کے باوجود ناجائز آئل ریفائنریاں موجود ہیں جن کی وجہ سے حکومت کو یومیہ د ولاکھ بیرل خام تیل کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسی صوبے میں گزشتہ سال بھی ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجبلیبیا کے مغربی شہر الزاویہ میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں سے ملک کی مرکزی آئل ریفائنری کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

نیشنل آئل کارپوریشن نے ہفتے کے روزایک بیان میں اعلان کیا کہ جْمعہ کی شام ہونے والی مسلح جھڑپوں کی وجہ سے ایک ریفائنری میں 29 سائٹس بشمول آئل ڈیریویٹوز ٹینک اور کئی دیگر ٹینکوں کو مختلف نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔اب مرمت کرنے والی ٹیمیں دیکھ بھال کررہی ہیں۔

الزاویہ شہر میں جمعہ کی رات مْسلح ملیشیا کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں، زخمی اور مادی نقصان ہوا جب کہ سیاسی حکام نے جھڑپوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس تناظر میں نیشنل آئل کارپوریشن نے زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تیل کی تنصیبات کو کسی بھی مسلح کارروائی سے دور رکھیں جس سے مزدوروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو اور تیل کے شعبے کے پہلے سے خستہ حال انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں الزاویہ شہر میں تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ا

تبصرہ کریں

Back to top button