ناجائز تعلقات، خاتون کو بلیک میل کرنا آشنا کے قتل کا سبب

فیس بک پر دوستی کے بعد ناجائز تعلقات اور خاتون کے ویڈیو کلپ کے ساتھ بلیک میل کرنے کی کوشش32 سالہ شخص کے قتل کا سبب بن گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔

حیدرآباد: فیس بک پر دوستی کے بعد ناجائز تعلقات اور خاتون کے ویڈیو کلپ کے ساتھ بلیک میل کرنے کی کوشش32 سالہ شخص کے قتل کا سبب بن گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔

جمعہ کو خاتون اور اُس کے مدد گار ایک دوسرے فیس بک فرینڈ کی جانب سے متاثرہ پر حملہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آیا۔

حملہ کے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ کے بعد پولیس نے ایم سویتھا ریڈی(32) کو آشنا ایم یاشما کمار کو قتل کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ کے اشوک(28) اور ان کے مدد گار کے کارتک 30 سالہ دونوں ساکنان آندھرا پردیش کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کس طرح ٹووہیلر پر جانے والے پرہتھوڑی سے حملہ کیا گیا یہ واقعہ سویتھا ریڈی کے گھر پرشانتی ہلز میر پیٹ پولیس اسٹیشن رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 4مئی کی رات پیش آیا۔

حملہ کے بعد کمارزمین پر گرگیا راستہ گذرنے والے افراد نے اس کو دواخانہ منتقل کیا جہاں دو دنوں کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس ابتداء میں اس کو سڑک حادثہ کیس قرار دے رہی تھی بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ پر حقیقت کا علم ہوا۔

سویتھا ریڈی جو کہ سافٹ ویر انجینئر کی بیوی ہے، اس کی کمار کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی، جو کہ ایک فوٹو گرافر تھا اور باغ عنبر پیٹ کا ساکن ہے۔ پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ویڈیو کال کے دوران کمار نے خاتون کو بے لباس ہونے کیلئے کہا۔ اُس نے دھمکی دی کہ اگر وہ شادی نہ کرے تو ویڈیو کلپ اُس کے ارکان خاندان کو دیکھا دے گا۔

کمار، بلیک میل کرنے کیلئے خاتون کے گھر کے اطراف بائک پر گھوما کرتا تھا۔ کمار کی دھمکیوں سے سویتھا ریڈی نے پریشان ہو کر ایک دوسرے فیس بک فرینڈ سے ربط پیدا کیا جو کہ وجئے واڑہ کا ساکن ہے۔

اشوک اور اُس کا مدد گار کارتک حیدرآباد آئے ا ور تینوں نے کمار کا صفایا کرنے کا منصوبہ بنایا اور منصوبہ کے مطابق خاتون نے 4مئی کو کمار کو اپنے گھر طلب کیا اور جب و ہ گھر کے قریب پہنچا تو اشوک اور کارتک جو کہ گھات لگا کر حملہ کرنے کے منتظر تھے حملہ کر دئیے وہ گرگیا پولیس نے قتل کیس کو حل کردیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button