کھیل
ٹرینڈنگ

میاچ کے دوران محمد سراج نے کردیا ایسا کام، ویراٹ کوہلی بھی ہنسی نہ روک سکے (ویڈیو وائرل)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں سراج جب گیند کی طرف بھاگ رہے تھے تو اس وقت وہ خود بھی ہنس رہے تھے۔

کولمبو: ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کے خلاف تباہی مچادی اور سری لنکا کی اننگز کو صرف 50 رنز تک محدود کردیا۔ سری لنکن ٹیم صرف 50 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
سراج کو مضبوط سے مضبوط ہوتے دیکھاہے:روہت
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی

یہ سری لنکا کا ون ڈے میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ سری لنکا نے اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 43 رنز بنائے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سراج نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں جس سے میچ کی تقدیر بدل گئی۔

 اسی دوران سراج میچ میں اتنے پرجوش نظر آئے کہ بولنگ کے بعد وہ رنز روکنے کے لیے اپنی ہی گیند کو روکنے کے لیے باؤنڈری کی طرف بھاگے۔ یہ دیکھ کر ویراٹ کوہلی نے جس انداز میں ری ایکٹ کیا۔ویراٹ کوہلی کے اس انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا۔

https://twitter.com/ImTheMohit/status/1703359440932712765

ہوا کچھ یوں کہ سری لنکا کی اننگز کے چوتھے اوور میں جب سراج 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لے چکے تھے تو اگلی گیند پر دھننجے ڈی سلوا نے اسکوائر لیگ کی طرف شاٹ مارا، اسکوائر لیگ کی طرف کوئی فیلڈر موجود نہیں تھا۔

 ایسے میں سراج اپنی ہی دوڑ لگا کر گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ تاہم، ان کی کوشش ناکام رہی اور گیند چوکے پر چلی گئی۔ لیکن سراج کا یہ انداز دیکھ کر کوہلی کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں سراج جب گیند کی طرف بھاگ رہے تھے تو اس وقت وہ خود بھی ہنس رہے تھے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ میں ان کے صرف دو بلے باز دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے، سراج کی 6 وکٹوں کی مدد سے بھارت نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو 15.2 اوورز میں 50 رنز پر پویلین بھیج دیا، سراج نے 7 اوورز میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔