نظام آباد سے وارنسی جانے والی بس الٹ گئی

پرائیویٹ ٹراویلس کی جانب سے یاترا کے لئے انتظام کیاگیا تھا۔یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد بہار کے گیا میں چہارشنبہ مندر کے درشن کے بعد وارنسی جارہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے وارنسی جانے والی بس ریاست بہارکے اورنگ آباد میں الٹ گئی۔ اس حادثہ میں نظام آباد ضلع کے ویلمل سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون سارلماں کی موت ہوگئی جبکہ 25مسافرین زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ کل شب اس وقت پیش آیا جب اورنگ آباد میں ایک ہوٹل کے پاس ڈرائیوربس روکنے کی کوشش میں تھا کہ پیچھے سے بس کو لاری نے ٹکردے دی۔ حادثہ کے وقت بس میں 38افرادسوار تھے۔ان کا تعلق ضلع نظام آباد کے ویمپل،دتاپور، تلاواڈہ اور دونیکیشور علاقوں سے ہے۔

پرائیویٹ ٹراویلس کی جانب سے یاترا کے لئے انتظام کیاگیا تھا۔یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد بہار کے گیا میں بدھ مندر کے درشن کے بعد وارنسی جارہے تھے۔ مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر راحت کام انجام دیئے اورزخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس نے کہاکہ اس حادثہ کے بعد لاری کا ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ 24 مئی کو 38 یاتریوں کو لے کر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کاشی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button