نظام آباد میں درجہ حرارت41 ڈگری سے تجاوز

آندھراپردیش کے رائل سیما کے کئی مقامات پر بھی شدید گرمی برقرار ہے جہاں پر اعظم ترین درجہ حرارت 42ڈگری سے بھی زائد ریکارڈ کیا گیا۔ آندھراپردیش کے پرکاشم‘ گنٹور‘ کرشنا‘ نیلور کے بعض مقامات میں بھی شدید گرمی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ تلنگانہ کے کئی مقامات کے علاوہ آندھراپردیش کے رائل سیما کے بعض مقامات اور ساحلی آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر‘ کھمم اورنظام آباد میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

نظام آباد ضلع گزشتہ ایک ہفتے سے درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ 11 بجے دن بھی سڑکیں سنسان نظرآرہی ہیں۔ ضلع میں جاریہ سال مارچ کے آخری ہفتہ سے دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز درجہ حرارت 39.9 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ گرمی کی وجہ سے ضعیف افراد اور بچے شدید متاثر ہیں۔ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے کہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

آندھراپردیش کے رائل سیما کے کئی مقامات پر بھی شدید گرمی برقرار ہے جہاں پر اعظم ترین درجہ حرارت 42ڈگری سے بھی زائد ریکارڈ کیا گیا۔ آندھراپردیش کے پرکاشم‘ گنٹور‘ کرشنا‘ نیلور کے بعض مقامات میں بھی شدید گرمی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button