نلگنڈہ گروکل اسکول کی 8 طالبات اور2 اساتذہ کورونا سے متاثر

وائرس کی علامات کے بعد اساتذہ اور طالبات کے معائنے کئے گئے جس پر ان اساتذہ اور طالبات کے اس موذی وائرس سے متاثرہونے کا پتہ چلا۔ حکام نے دو اساتذہ اور 6 طالبات کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں لڑکیوں کے گروکل اسکول کی 8 طالبات اور دو اساتذہ کورونا سے متاثرہوگئے۔ یہ اسکول ضلع کے کونڈاپلی منڈل کے چنارم گیٹ کے قریب واقع ہے۔

وائرس کی علامات کے بعد اساتذہ اور طالبات کے معائنے کئے گئے جس پر ان اساتذہ اور طالبات کے اس موذی وائرس سے متاثرہونے کا پتہ چلا۔ حکام نے دو اساتذہ اور 6 طالبات کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کے لئے بھیج دیا اور دیگر کو اسکول میں ہی الگ تھلگ کردیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button