نمائش میں 14 اپریل تک توسیع

قبل ازیں 8 اپریل تک ہی نمائش چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اسٹالس مالکان کی درخواست پر کل ہند صنعتی نمائش کو اب 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

حیدرآباد: کل ہند صنعتی نمائش جو نمائش سے مشہور ہے، میں توسیع کردی گئی ہے۔

اب یہ نمائش 11 سے 14 اپریل تک 4 بجے شام سے 11 بجے شب تک کھلی رہے گی، تاہم یہ صنعتی نمائش 9 اور 10 اپریل کو بند رہے گی۔

قبل ازیں 8 اپریل تک ہی نمائش چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اسٹالس مالکان کی درخواست پر کل ہند صنعتی نمائش کو اب 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

اگزیبیشن سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی نے یہ بات بتائی۔

تبصرہ کریں

Back to top button