حیدرآباد

حج کیمپ انتظامات کیلئے ٹنڈرس کا الاٹمنٹ

محمد سلیم‘ بی شفیع اللہ نے بتایا کہ ٹنڈرس ہولڈرس ایسے حضرات کو ترجیح دے کر ان کو ٹنڈرس الاٹ کیا گیا جن کی سابق میں بہترین خدمات تھیں اور کم از کم رقم کا آفر دینے والوں کو ترجیح دی گئی۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی نے بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی‘ کانتی وسیلی منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن‘محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ‘ خواجہ معین الدین انچارج چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ مختلف کاموں کے لئے داخل کرنے والے ٹنڈر ہولڈرس کی موجودگی میں محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیمبر واقع حج ہاؤز نامپلی دوسری منزل پر اخباری نمائندوں کی موجودگی میں تمام داخل کرنے والے ٹنڈرس کو کھولا۔

عرفان شریف اسسٹنٹ ای او حج کمیٹی نے ٹنڈر کی کارروائی چلائی۔

محمد سلیم‘ بی شفیع اللہ نے بتایا کہ ٹنڈرس ہولڈرس ایسے حضرات کو ترجیح دے کر ان کو ٹنڈرس الاٹ کیا گیا جن کی سابق میں بہترین خدمات تھیں اور کم از کم رقم کا آفر دینے والوں کو ترجیح دی گئی۔