نواب ملک کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع

خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے جمعہ کے دن مہاراشٹرا کے کابینی وزیر اور این سی پی قائد نواب ملک کی عدالتی تحویل 20 مئی تک بڑھادی۔

ممبئی: خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے جمعہ کے دن مہاراشٹرا کے کابینی وزیر اور این سی پی قائد نواب ملک کی عدالتی تحویل 20 مئی تک بڑھادی۔

ای ڈی نے انہیں منی لانڈرنگ کیس میں 23 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال سرکاری جے جے ہاسپٹل کے آئی سی یو میں گردہ کی بیماری کے علاج کے لئے شریک ہیں۔

انہیں قبل ازیں آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا تھا۔ قبل ازیں سیشن جج آر کے روکڑے نے نواب ملک کو جیل میں دوائیں‘ گدا (توشک) اور کرسی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button