تلنگانہ

ہڑتال ختم کرنے گرام پنچایت سینی ٹیشن ورکرس سے تلنگانہ کے وزیر صحت کی اپیل

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے اپیل کی ہے کہ گرام پنچایت سینی ٹیشن ورکرس ہڑتال ختم کرتے ہوئے فوری طورپر ملازمت پر رجوع بکار ہوجائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے اپیل کی ہے کہ گرام پنچایت سینی ٹیشن ورکرس ہڑتال ختم کرتے ہوئے فوری طورپر ملازمت پر رجوع بکار ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

انہوں نے کہاکہ بارش کے موسم میں موسمی بیماریاں پھیلتی ہیں ایسے میں گرام پنچایت ورکرس ہڑتال ختم کردیں۔

حکومت ان کے مطالبات پر غور کرے گی۔

انہوں نے یاددہانی کروائی کہ حال ہی میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بغیر کسی مطالبہ کے ان ورکرس کی تنخواہوں میں ایک ہزارروپئے کا اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سینی ٹیشن ورکرس کے مطالبات پر وزیراعلی مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔

ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ میں صفائی ورکرس کی تنخواہیں دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ ہیں۔

وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے کہا کہ وہ ان ورکرس سے بات چیت کے بعد جلد از جلد ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے تمام سینی ٹیشن ورکرس سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال ختم کرکے کام پر رجوع ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔