نواب ملک کے دست راست، حاجی علی اور مخدوم شاہ درگاہ کے چیف ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی این آئی اے کی حراست میں

قومی تفشیشی ایجنسی (این آئی اے)نے گرفتار شدہ ریاستی وزیر نواب ملک کے قریبی اور معروف حاجی علی اور مخدوم شاہ درگاہوں کے چیف ٹرسٹی امین کھنڈوانی کو آج علی الصبح حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان سے تفتیش جاری ہے۔

ممبئی: قومی تفشیشی ایجنسی (این آئی اے)نے گرفتار شدہ ریاستی وزیر نواب ملک کے قریبی اور معروف حاجی علی اور مخدوم شاہ درگاہوں کے چیف ٹرسٹی امین کھنڈوانی کو آج علی الصبح حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماہم میں واقع حضرت مخدوم مائمی اور مشہور حاجی علی درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔اس کارروائی میں حوالہ آپریٹرز بھی شامل ہیں جبکہ منشیات فروشوں اور دیگر حوالے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ سہیل کھنڈوانی کی آڑ میں دراصل نواب ملک مبینہ طور پر نشانہ پر ہیں،کیونکہ دونوں تجارت میں ساجھیدار ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی چلاتے ہیں۔

این آئی اے کی درجنوں ٹیموں نے ممبئی میں مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں اور کچھ حوالہ آپریٹروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے پر متعدد مقامات سے گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اس دوران مرکزی ایجنسی نے داؤدابراہیم کی ممبئی میں جائدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ نامی شخص کو حراست میں لیا ہےاور اس کے قبضے سے چند دستاویزات بھی برآمد کی ہیں، جو داود کی بے نامی جائیدادوں کے تعلق سے بتلائی جاتی ہے-اترپردیش کے بریلی شریف سے تعلق رکھنے سلیم قریشی سے اس سے قبل ای ڈی نے بھی پوچھ تاچھ کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ایجنسی کے افسران فی الوقت جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں ناگپاڑہ ، بھنڈی بازار اور مضافاتی علاقوں گوریگاؤں، بوریولی اور سانتا کروز علاقوں کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں۔جس ی وجہ سے کھلبلی مچ گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button