نوازشریف کی واپسی کی خبر سے عمران خان کی نیند حرام

دی ایکسپریس ٹریبون نے رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے کہا کہ بڑھتی مہنگائی‘ نااہلی او ر کرپشن کے ذمہ دار مارے خوف کے چلّارہے ہیں۔ وہ جو چاہے کریں لیکن آخرکار انہیں جانا ہی ہوگا۔

نئی دہلی: اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (نواز(پی ایم ایل این) قائدین کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے صدر نواز شریف کی پاکستان واپسی کی خبروں نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی پی ٹی آئی حکومت کی راتوں کی نیندیں اُڑادی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان اپنی میعاد پوری کریں گے‘ پنجاب میں پی ایم ایل این کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی ممکنہ واپسی کے محضٰ تبصرہ نے موجودہ حکومت میں خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا خوف عمران خان کو سونے نہیں دے رہا ہے۔

دی ایکسپریس ٹریبون نے رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے کہا کہ بڑھتی مہنگائی‘ نااہلی او ر کرپشن کے ذمہ دار مارے خوف کے چلّارہے ہیں۔ وہ جو چاہے کریں لیکن آخرکار انہیں جانا ہی ہوگا۔

پی ایم ایل این کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک واپسی کا فیصلہ نواز شریف خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ برسراقتدار جماعت نہ صرف مایوس ہے بلکہ الجھن میں بھی مبتلا ہے۔

وزرا جو چاہے کہہ لیں‘ پی ٹی آئی حکومت کو جانا ہی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ نے طنز کیا کہ ”عمران نیازی“ اور شیخ رشید کے لئے میرا صرف ایک پیام ہے”آپ نے گھرانا نہیں ہے“۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف کے لئے پلکیں بچھائے بیٹھی ہے۔ نواز شریف کے آتے ہی پی ٹی آئی قائدین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button