نوجوان کھلاڑی ’دباؤ نہیں، لطف اٹھائیں:میتھالی

ریکارڈ چھٹی مرتبہ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے ورلڈکپ کھیلنے والی نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ دباؤ لینے کے بجائے بڑے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں۔

کرائسٹ چرچ: ریکارڈ چھٹی مرتبہ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے ورلڈکپ کھیلنے والی نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ دباؤ لینے کے بجائے بڑے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں۔

میتھالی نے ہفتہ کو یہاں ورچوئل پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم نے ٹیم میں کچھ نوجوان ٹیلنٹ کو آزمایا ہے اور ان میں سے بیشتر کھلاڑیوں نے دکھایا ہے کہ ان کے پاس ریچا گھوش اور شیفالی ورما کی طرح اس سطح پر کھیلنے کی صلاحیت ہے۔

ہمارے پاس فاسٹ بولنگ کے شعبے میں میگھنا سنگھ اور پوجا وسترکار ہیں۔ ان سب نے اچھے کھیل کا وقت دیاہے اور ان سیریزوں نے حقیقت میں انہیں اور مجھے ایک کپتان کے طورپر یہ معلوم کرنے میں مدد کی ہے کہ وہ ٹیم کی ساخت میں کہاں فٹ ہوتے ہیں۔

میں جس طرح سے رنز بنا رہی ہوں اس سے خوش ہوں اور میں ورلڈکپ میں بھی اپنی فارم کو جاری رکھنا پسند کروں گی۔ اپنے وسیع تجربے کے ساتھ ہندوستانی کپتان ڈیبیو کرنے کیلئے تیار کھلاڑیوں کو اپنا علم دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج ٹیم میں جو نوجوان ٹیلنٹ ہے، میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ کے پاس گزشتہ ورلڈکپ کا تجربہ نہیں ہے اس لیے یہ آپ کیلئے ایک کلین سلیٹ ہے۔

آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ بڑے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوناہے۔ میں نے اس دن یاستکا بھاٹیہ کے ساتھ یہی بات کی تھی اور انہوں نے مجھ سے بہت سارے سوالات پوچھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button