نوین کی نعش کو یوکرین سے ہاویری لانے کی کوششیں تیز: چیف منسٹر بومئی

چیف منسٹر نے کہا کہ نوین کے دوستوں نے کچھ تصاویر بھیجی ہیں۔ اس کے ساتھیوں نے گولہ باری کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔ یوکرین میں وزیر خارجہ اور ہندوستانی سفارت خانے سے بات کرنے کے بعد نوین کے دوستوں نے کہا کہ وہ اس کی نعش کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے یوکرین میں روسی گولہ باری میں مارے گئے نوین کے افراد خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت اس کی نعش کو یوکرین سے لانے کی کوشش کر رہی ہے اورہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ بومئی نے چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ نوین (21) خارکیف کے نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔ جب وہ روسی گولہ باری میں مارا گیا تو وہ ضروری سامان خریدنے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ نوین کے دوستوں نے کچھ تصاویر بھیجی ہیں۔ اس کے ساتھیوں نے گولہ باری کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔ یوکرین میں وزیر خارجہ اور ہندوستانی سفارت خانے سے بات کرنے کے بعد نوین کے دوستوں نے کہا کہ وہ اس کی نعش کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بومئی نے کہا کہ مرکزی حکومت یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور طلبہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں تقریباً 26 طیارے یوکرین میں پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے یوکرین کی حکومت سے بھی بات کی ہے اور یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ پھنسے ہوئے ہندوستانی قریب ترین ریلوے اسٹیشن کے مغرب میں آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button