نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی میں 136 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری

تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجویٹ کامیاب یا بیچلرڈگری کامیاب ہوں۔ مرکزی یا ریاستی حکومت یا مرکزی زیرانتظام علاقہ یا خودمختار ادارہ یا پی ایس یو ایس کے ریگولر افسران ہوں۔ انتخاب کا طریقہ کار انٹرویو رہے گا۔

حیدرآباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ٹی)، دہلی نے 136مخلوعہ غیرتدریسی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا عمل جاری جاری ہے اور آخری تاریخ 17 ڈسمبر ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

کیمپس ڈائریکٹر:3؛ ڈائریکٹر:1؛ پروجیکٹ انجینئر:1؛ ایگزیکٹیو انجینئر:3؛ ویجلینس آفیسر:1؛ اکاونٹس آفیسر:4؛ سینئراسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمنسٹریشن):11؛ ہیڈریسورس:9؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمنسٹریشن):10؛ سینئرلائبریرین:14؛ کمپیوٹرانجینئر:2 اور سینئراسسٹنٹ (ایڈمنسٹریشن):43۔ حدعمر اعظم ترین 50سال مقرر ہے۔

تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجویٹ کامیاب یا بیچلرڈگری کامیاب ہوں۔ مرکزی یا ریاستی حکومت یا مرکزی زیرانتظام علاقہ یا خودمختار ادارہ یا پی ایس یو ایس کے ریگولر افسران ہوں۔ انتخاب کا طریقہ کار انٹرویو رہے گا۔

رجسٹریشن فیس:  جنرل اور اوبی سی زمروں کے امیدواروں کیلئے 1180 روپے مقرر ہے جبکہ ایس سی، ایس ٹی، جسمانی معذورین، خاتون امیدواروں اور این آئی ایف ٹی کے ملازمین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے ادارہ کی ویب سائٹ https://www.nift.ac.in ملاحظہ کیجئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button