نیشنل ہیرالڈ کیس‘ سونیا گاندھی کو تازہ نوٹس

سونیا گاندھی نے ای ڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنی ناسازی صحت سے واقف کروایا اور نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان سے پوچھ تاچھ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس کو تحقیقات کرنے والی ایجنسی نے قبول کرلیا تھا۔

نئی دہلی: صدر کانگریس سونیا گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے آج تازہ نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں نیشنل ہیرالڈ کیس تحقیقات میں وسط جولائی حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

 چہارشنبہ کو صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنی ناسازی صحت سے واقف کروایا اور نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان سے پوچھ تاچھ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس کو تحقیقات کرنے والی ایجنسی نے قبول کرلیا تھا۔

 وہ کووِڈ پیچیدگیوں کا شکار ہیں اور پوچھ تاچھ پر جوابات دینے کے لئے فٹ نہیں ہیں۔ ایک ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سونیا گاندھی جو کہ دہلی کے سر گنگارام ہاسپٹل میں زیرعلاج تھیں‘ پیر کو انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

 12 جون کو انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ سونیا گاندھی کو 8جون کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضر ہونا تھا لیکن کووِڈ انفیکشن کی وجہ سے انہوں نے مزید وقت طلب کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button