نیوزی لینڈ کی مسجد پر دہشت گرد حملہ  کی برسی، شہیدوں کو جیسنڈا آرڈرن کاخراج

آرڈرن نے کہا کہ حملہ کے صرف 10 دن بعد ایک رائل کمیشن آف انکوائری قائم کیا گیا جس نے نیوزی لینڈ کو متنوع، محفوظ اور جامع ملک کے طور پر یقینی بنانے کے لیے 44 سفارشات پیش کیں۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 15 مارچ2019 کو مسجد پر دہشت گردانہ حملہ کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہوئے "شہیدوں” کو یاد کیا گیا۔ آرڈرن نے ایک بیان میں کہاکہ "ہم 15 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کے نتیجے میں مارے گئے 51 شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کا اعتراف کریں گے۔ ان کی یاد کو محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کو یہاں رہنے والوں کے لیے ایک بہتر گھر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ‘‘

آرڈرن نے کہا کہ حملے کے صرف 10 دن بعد ایک رائل کمیشن آف انکوائری قائم کیا گیا جس نے نیوزی لینڈ کو متنوع، محفوظ اور جامع ملک کے طور پر یقینی بنانے کے لیے 44 سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ گن لائسنسنگ اور دیگر شعبوں میں بھی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button