نیوکلیر تجربات جاری رکھنے کا عزم: کم جان ان

شمالی کوریا کے قائد کم جان ان نے فوج پر زوردیاہے کہ وہ دشمن کو شکست فاش دینے کیلئے اپنی طاقت میں کہیں زیادہ اضافہ کرلیں۔

سیول: شمالی کوریا کے قائد کم جان ان نے فوج پر زوردیاہے کہ وہ دشمن کو شکست فاش دینے کیلئے اپنی طاقت میں کہیں زیادہ اضافہ کرلیں۔

کم نے اس طرح کے ریمارکس سپاہیوں کے ساتھ فوٹوسیشنس کے دوران کئے ہیں۔ انہوں نے فوج کے قیام کی90سالہ تقریب کے موقع پرکہاکہ اب جب کہ نئی سٹیلائٹ امیجری سے نیوکلیرٹسٹ کی تیاریوں کے امکانات میں اضافہ ہوتاجارہاہے ہم کو بھی اپنی طاقت کو مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

ملک کی ملٹری پریڈ میں شامل سپاہیوں، براڈکاسٹرس اوردوسروں کے ساتھ فوٹو سیشن میں انہوں نے ان تاثرات کا اظہارکیاہے۔ اسٹیٹ میڈیاکی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بتایاگیاہے کہ کم جان ایک سفید گھوڑے پر سوارہیں اوروہ فوج کامعائنہ کررہے ہیں۔پیرکوہوئی پریڈ میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کوعالمی صورتحال کے پیش نظرکام کرناہوگا۔

انہوں نے سپاہیوں سے کہاہے کہ ہم جنگ کے مخالف ہیں اوریہ ہتھیارہمارے دفاع کیلئے ہیں لیکن اگرکوئی ہمارے مفادات کے خلاف کام کرے توہم اس کاجواب دیں گے۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریانے اپنے تجربات کااحیاء کیا۔ اورامکان ہے کہ وہ عنقریب نیوکلیر ہتھیاروں کاتجربہ کرے گا۔

کمرشیل سٹیلائٹ امیجری سے اس بات کااظہارہوتاہے کہ نئی بلڈنگس کی تعمیرجاری ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے اموربھی انجام دیئے جارہے ہیں۔ ساتواں نیوکلیرتجربہ کیاجانے والا ہے۔تاحال اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیااس کا فیصلہ کم جان ان کریں گے۔ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button