واٹس ایپ پیامات پربھی فیس بک کی طرح ایموجی ری ایکشن

فیس بک پوسٹ پر جس طرح لائیک کے بٹن میں مختلف ری ایکشن ایموجی موجود ہوتے ہیں، اُسی طرح واٹس ایپ میں بھی یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائیں گے۔

حیدرآباد: میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے میسجس پر ایموجی ری ایکشن کی اجرائی شروع کردی ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے یہ اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ ایموجی میں ’’ فولڈیڈ ہینڈس والا ایموجی بھی شامل ہے جو اظہار تشکر اور ستائش کیلئے استعمال کیاجاتا ہے‘‘۔

واٹس ایپ پیامات پر فوری اور بے ساختہ رد عمل کا اظہار کی سہولت کیلئے ایموجیز کا فیوچر جاری کیا گیا ہے۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیوچر واٹس ایپ صارفین کیلئے اظہار خیال کے سلسلہ میں سہولت بخش ثابت ہوگا۔ بتایاگیا ہے کہ مختلف ممالک میں واٹس ایپ پر بتدریج یہ سہولت متعارف کرائی جائے گی۔

فیس بک پوسٹ پر جس طرح لائیک کے بٹن میں مختلف ری ایکشن ایموجی موجود ہوتے ہیں، اُسی طرح واٹس ایپ میں بھی یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائیں گے۔ ان ایموجیز میں لائیک ، لو،کیر، لاس، ونڈر،سیڈ اور اینگری شامل ہیں جو واٹس ایپ پر بھی دستیاب رہیں گے۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button