ورنگل میں آج راشٹریہ سنسکرتی مہا اتسو، گورنر کی شرکت

حیدرآباد:راشٹریہ سنسکرتی مہا اتسو (آر ایس ایم) 2022 کے دوسرے حصہ کا پروگرام کل منگل کو ورنگل کے آرٹس اینڈ سائنس کالج گراونڈ پر منعقد ہوگا۔

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن، کل، اس دوروزہ میگا کلچرل پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی 30 مارچ کو آر ایس ایم کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

نیشنل کلچرل فیسٹول آف انڈیا، راشٹرا سنسکرتی مہااتسو کا 26 مارچ کو اے پی کے شہر راجہ مہندرا ورم میں ہوا۔ یہ پروگرام، آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت منعقد کیا گیا۔

مرکزی وزارت کلچرل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاکتیہ عہد کے صدر مقام ورنگل میں پہلی بار راشٹریہ سنسکرتی مہااتسو پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام29 اور30 مارچ کو ورنگل کے آرٹس اینڈ سائنس کالج کے گراونڈ پر منعقد ہوگا۔

Back to top button