وزیر اعظم اسرائیل کووڈ سے متاثر، ہندوستان کا دورہ ملتوی

ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نوور گیلون نے کہا کہ وزیر اعظم بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا دورہ ہند ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کی نئی تاریخ کا اعلان ہندوستانی فریق کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔

نئی دہلی: اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے ہیں اور اس وجہ سے ان کا 3 اپریل سے شروع ہونے والا ہندوستان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نوور گیلون نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا دورہ ہند ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان ہندوستانی فریق کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ہند دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کے تیس سال مکمل ہونے اور ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا ہے۔ گیلون نے کہا کہ اسرائیل،ہندوستان اور ہندوستانی کے لوگوں کے ساتھ اپنی قریبی دوستی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مضبوط کرتا رہے گا۔ بینیٹ کو 3 اپریل سے 5 اپریل تک ہندوستان کا دورہ کرنا تھا۔

ذریعہ
یواین آ:ئی

تبصرہ کریں

Back to top button