وزیر اعظم مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت دیا

مودی نے شیوراجی پارک میں سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے جسد خاکی پر پھولوں کا چکرچڑھاکر انہیں قوم کی طرف سے خراج عقیدت دیا۔ مودی نے لتا منگیشکر کے جسد خاکی کو چتا پر رکھے جانے سے پہلے انہیں خراج عقیدت دیا۔

ممبئی: وزیراعظم نریندر مودی نے شیوراجی پارک میں سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے جسد خاکی پر پھولوں کا چکرچڑھاکر انہیں قوم کی طرف سے خراج عقیدت دیا۔ مودی نے لتا منگیشکر کے جسد خاکی کو چتا پر رکھے جانے سے پہلے انہیں خراج عقیدت دیا۔ وزیراعظم نے لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر، آشا بھوسلے اور انکے کئی افراد خاندان سے ملاقات کی اور انہیں ہمت بندھائی۔

  • مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت دیا
  • مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت دیا
  • مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت دیا

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیراعلی ادھو ٹھاکرے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے بھی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت دیا۔ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت دینے والوں میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے، نغمہ نگار جاوید اختر اور کئی دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button